حمیل کی توریث
علی محمد الصلابیجب کوئی کافر خاتون جنگی قیدی قرار پائے اور اپنی گود میں کوئی بچہ اٹھائے ہوئے ہو اور یہ دعویٰ کرے کہ یہ اسی کا بچہ ہے (اس طرح کے بچہ کو حمیل کہا جاتا ہے) تو اس کے اس دعویٰ کی تصدیق نہ کی جائے گی اور نہ وہ بچہ اس کا وارث ہو گا جب تک کہ وہ اس دعویٰ میں دلیل نہ پیش کر دے۔ حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے اس سلسلہ میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے مشورہ کیا ہر ایک نے اپنی رائے پیش کی تو اس موقع پر سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہم اللہ کے مال میں بغیر ثبوت کے کسی کو وارث نہیں بنائیں گے اور فرمایا: حمیل بغیر بینہ کے وارث نہیں ہو گا۔
(موسوعۃ فقہ عثمان بن عفان: صفحہ، 28)
قصاص، حدود، جنایات اور تعزیر وغیرہ مسائلِ قضاء سے متعلق حضرت عثمان بن عفانؓ کے یہ بعض اجتہادات ہیں اور اس طرح آپنے اپنے اجتہادات کے ذریعہ سے اسلامی فقہی مدارس کو ترقی دی آپؓ کے اجتہادات وسعتِ اطلاع، غزارتِ علم، فہم کی گہرائی اور مقاصدِ شریعت کے استیعاب پر دال ہیں آپؓ خلیفہ راشد ہیں آپؓ کے اعمال کے ذریعہ سے امت کو دین کی نصرت و اعزاز کے طویل سفر میں رہنمائی ملتی ہے۔