Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

سودی رقم غیر مسلم فقیر کو دینے کا حکم


سوال: اگر کسی کے پاس سودی رقم ہو تو مسلمان فقیر کو دینا ضروری ہے یا غیر مسلم فقیر کو بھی دے سکتا ہے؟

جواب: سودی رقم غیر مسلم فقیر کو بھی دی جا سکتی ہے البتہ مسلمان فقیر کو دینا زیادہ اولٰی ہے۔ 

فتاویٰ رحیمیہ میں ہے کہ سودی رقم غریب، محتاج، مسکین کو دی جا سکتی ہے اور وہ اپنے کام میں بھی لے سکتا ہیں، غریب مسلمان کو فائدہ پہنچانا چاہئے بنسبت غیر مسلم کے زیادہ حقدار ہیں۔

(فتاویٰ دارالعلوم زکریا: جلد، 5 صفحہ، 402)