شیعہ کی دلیل #11:فرمان رسولﷺ اے علی! تو میرے بعد ہر مومن کا ولی ہے۔(امام احمد بن حنبل)
جعفر صادقشیعہ کی دلیل #11:فرمان رسولﷺ اے علی! تو میرے بعد ہر مومن کا ولی ہے۔(امام احمد بن حنبل)
امام احمد بن حنبل نے بھی ایک طویل روایت نقل کی جس میں یہی مضمون ہے منزلت کا ذکر اور *میرے لئے یہ سزاوار نہیں (بہتر نہیں) کہ میں کہیں جاؤں مگر اس صورت کہ تو میرا خلیفہ ہو* مزید فرمایا کہ تو میرے بعد ہر مومن کا ولی ہے (ولی بمعنی آقا ، مولا ، سردار اور میری طرف سے حاکم) یہاں کچھ نادان کہتے ہیں ولی کا معنی دوست ہیں جبکہ میں پوچھتا ہوں کہ پھر رسول اللہ ﷺ نے یہ کیوں فرمایا کہ *میرے بعد* فرمانا تو چاہیئے تھا میری زندگی میں بھی میرے بعد بھی ۔ مزید لفظ ولی کی گُتھی کچھ دیر میں سلجھاتے ہیں۔
الجواب:
دلیل #11: (شیعہ استدلال باطل) فرمان رسولﷺ اے علی! تو میرے بعد ہر مومن کا ولی ہے۔(المسند۔ امام احمد بن حنبل)
جب اس حدیث میں لفظ ولی ہے تو بات ختم ہوجاتی ہے۔ خلیفہ بلافصل کا مفہوم کیسے مان لیں؟ آگے دیکھتا ہوں کہ ولی لفظ سے آپ خلیفہ بلافصل کس طرح ثابت کرتے ہو۔
خبردار! ہوشیار! لفظ ولی سے شیعہ کا عوام الناس کو دھوکا۔۔!
یہاں *ولی* سے مراد *خلیفہ بلافصل* آپ کو دلیل سے ثابت کرنا ہوگا، رہی بات نبی کا یہ کہنا کہ حضرت علی میرے بعد مؤمنین کے ولی ہیں، اس سے یہ لازم نہیں آتا کہ بعد از نبیﷺ حضرت علی مؤمنین کے ولی ہوں گے، بلکہ نبی نے زمان حال کا جملہ بیان کیا ہے کہ
حضرت علی میرے بعد مؤمنین کے ولی ہیں، غور کریں! *ولی ہوں گے* بیان نہیں کیا بلکہ *ولی ہیں* بیان کیا ہے یعنی خود کو پہلے اور اپنے بعد دوسرے نمبر پر حضرت علی بھی ولی ہیں۔ یہاں ترتیب کے لحاظ سے فرمایا ہے ، یعنی جس طرح میں مؤمنین کا ولی ہوں اسی طرح میرے بعد حضرت علی بھی مؤمنین کا ولی ہے، من و عن یہی معنی و مفہوم *من کنت مولاہ فھذا علی مولاہ* کا بھی ہے کہ *جس کا میں مولا ہوں ، علی بھی اس کا مولا ہے۔*
یہاں بھی زمان حال مراد ہے، اگر مولا سے ہم خلیفہ بلافصل مراد ہوتا تو نبی فرماتے کے جس کا میں مولا ہوں اس کا علی میرے بعد مولاہ ہوں گے!
بالفرض شیعہ مؤقف مان بھی لیں گے تو ہمیں یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ حضرت علی غدیر خم کے خطبے کے بعد نبی ﷺ کے زندگی میں ہی خلیفہ بلافصل ہوگئے تھے، جبکہ اس مفہوم کو نہ تو اس وقت موجود کسی صحابی نے سمجھا اور نہ آج تک سُنی و شیعہ کے کسی عالم نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ حضرت علی نبیﷺ کی زندگی میں ہی خلیفہ بلافصل بن گئے تھے!