Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

غیر مسلم کی شہادت اور قضاء مسلمان پر نافذ نہیں


غیر مسلم کی شہادت اور قضاء مسلمان پر نافذ نہیں

سوال: کیا غیر مسلم کی گواہی یا قضاء مسلمان پر نافذ ہو سکتی ہے یا نہیں؟

جواب: بصورتِ مسئولہ غیر مسلم کی شہادت اور قضاء مسلمان کے معاملات خصوصاً دینی اُمور میں نافذ نہیں ہو گی، یعنی کفار اہلِ شہادت نہیں اور جو اہلِ شہادت نہیں وہ قضاء کے بھی اہل نہیں۔

واضح رہے کہ غیر مسلم ججوں کے فیصلے مسلمانوں کیلئے لازم نہ ہونے کا مسئلہ جمہور کا اجماعی اور اتفاقی ہے اور اس بارے میں مسلمانوں میں سے کسی کا اختلاف نہیں۔

(فتاویٰ دار العلوم زکریا جلد 8، صفحہ 161)