Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

غیر مسلموں کی گواہی سے نکاح کا حکم


سوال: ایک نو مسلم لڑکی کا نکاح ایک مسلمان مرد سے ہوا اور نکاح کے گواہوں میں اس کا بھائی اور والد تھا اور دونوں غیر مسلم تھے اور دونوں کا اصرار تھا کہ گواہ بن جائیں اور نکاح پڑھانے والا مسلمان تھا تو اس حالت میں نکاح ہوا یا نہیں؟

جواب: اگر رجسٹر میں گواہوں کے خانے میں غیر مسلم بھائی اور والد کے نام درج تھے لیکن مجلسِ نکاح میں دوسرے مسلمان موجود تھے تو ان سب کی گواہی سے نکاح ہو گیا۔ البتہ اگر مجلسِ نکاح میں صرف دولہا، دلہن تھے غیر مسلم بھائی اور والد تھے ان کے علاؤہ کوئی نہیں تھا تو نکاح نہیں ہوا دو مسلمان گواہوں کی موجودگی میں دوبارہ نکاح کیا جائے۔

کفایت المفتی میں مرقوم ہے کہ مسلمہ عورت کے نکاح کے انعقاد و جواز کیلئے مسلمان شاہدوں کی موجودگی اور ایجاب و قبول کو سننا شرط ہے، اگر ایک گواہ مسلمان اور غیر مسلم ہو تو نکاح جائز نہ ہو گا۔  

(فتاویٰ دارالعلوم زکریا: جلد، 9 صفحہ، 621)