Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

کفار کے ساتھ تعاؤن کرنا


کفار کے ساتھ تعاؤن کرنا

وہ کفار جو مسلمانوں کے جانی دشمن بنے ہوئے ہوں اور برسرِ پیکار ہوں، مسلمانوں پر ظلم و ستم میں کوئی دقیقہ و سانحہ نہیں چھوڑتے ہوں، شب و روز مسلمانوں کا خون بہانا ان کی طبیعتِ ثانیہ بن چکا ہو، جیسا کہ اس زمانہ میں اسرائیلی فوج کا کردار ہے۔ ایسے ظالموں کے ساتھ یا ان ظالموں کے معاون فوجی اداروں کے ساتھ تعاون کے معاملات کرنا قرآن و حدیث اور فقہاء کی عبارات کی روشنی میں جائز اور درست نہیں ہے۔ کیونکہ مؤمن کے خلاف ظلم کرنے والے کے ساتھ کسی قسم کی معاونت کرنا بہت بڑا گناہ ہے۔

(فتاویٰ دارالعلوم زکریا جلد 5، صفحہ 225)