میاں بیوی میں سے کسی ایک کے مرتد ہو جانے سے نکاح باطل ہو جاتا ہے
سوال: ایک شخص مسلمان ایک ہندو حجام سے مرید ہوا اور نماز روزہ سب احکامِ شریعت چھوڑ کر ہندوؤں کی طرح پیشانی میں سندور، چندن، دیگر درخت تلسی کو پوجتا ہے، اس کی زوجہ اس کے نکاح میں ہے یا نکاح ثانی اس کا جائز ہے؟
جواب: مرتد ہونا احد الزوجین کا سبب فسخِ نکاح کا ہے، اور امور مذکورہ جن کا ارتکاب شوہر نے کیا۔ پرستش وغیرہ یہ سب اُمور موجبِ ارتداد ہیں۔ اس لیے شخص مذکور کی زوجہ کا نکاح فسخ ہو گیا۔
(جامع الفتاویٰ: جلد، 10 صفحہ، 60)