Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

ظالموں کی مدد کرنا


ظالموں کی مدد کرنا

ابنِ کثیرؒ نے بروایتِ طبری نقل کیا ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جو شخص کسی ظالم کے ساتھ اس کی مدد کرنے کے لئے چلا، وہ اسلام سے چلا گیا۔ اسی پر سلف صالحینؒ نے ظالم بادشاہوں کی ملازمت اور کوئی عہدہ قبول کرنے سے سخت احتراز کیا ہے، کہ ان میں ان کے ظلم کی امداد و اعانت ہے۔

تفسیر روح المعانی میں آیتِ کریمہ فلم اکون ظھیرا للمجرمین کے تحت میں یہ حدیث نقل کی ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ قیامت کے دن آواز دی جائے گی کہ کہاں ہیں ظالم لوگ اور ان کے مددگار؟ یہاں تک کہ وہ۔لوگ جنہوں نے ظالموں کے دوات، قلم کو درست کیا ہے، وہ بھی سب ایک لوہے کے تابوت میں جمع کرکے جہنم میں پھینک دئیے جائیں گے۔

(فتاویٰ دارالعلوم زکریا جلد 5، صفحہ 226)