سیدنا امیر معاویہؓ کا عیدین کے لئے اذان دلوانا
محمد ذوالقرنينسیدنا امیر معاویہؓ کا عیدین کے لئے اذان دلوانا
شیعہ اکثر سیدنا امیر معاویہؓ پر ایک اور اعتراض کرتے ہیں کہ سیدنا امیر معاویہؓ نے نبی کریمﷺ کی سنت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عیدین کے لئے آذان دلوانے کا آغاز کیا اس پر جو روایت پیش کی جاتی ہے ملاحظہ فرمائیں۔
سند:
حدثنا وكيع حدثنا ہشام الدستوائی عن قتاده عن ابنِ المسيب قال۔
متن: سعید بن مسیبؒ کہتے ہیں جس نے سب سے پہلے عیدین کے لئے آذان دلوائی وہ سیدنا امیر معاویہؓ ہیں۔
(مصنف ابنِ ابی شیبہ (اردو) جلد 11 روایت 36905)۔
اسناد کا تعاقب: قتاده بن دعامه سدوسی تیسرے طبقہ کا مدلس ہے اور اس روایت میں تدلیس کر رہا ہے قتادہ عن ابنِ المسيب امام ابنِ حجرؒ اس کو مدلسین کے تیسرے طبقے میں شامل کر کے فرماتے ہیں۔
قتاده بن دعامہ تدلیس کرنے میں مشہور ہے۔
(تعریف اہلِ التقديس بمراتب الموصوفين بالتدليس (عربی) صحفه 43)۔
اور ہم یہ بیان کرچکے کہ تیسرے طبقہ کے مدلسین کی معنن مطلقاً رد ہوتی ہیں جب تک سماع کی تصریح نہ کریں جیسا کہ ابنِ حجرؒ فرماتے ہیں۔
یہ وہ مدلسین ہیں جن کی (معنن) حدیث سے آئمہ نے احتجاج نہیں کیا جب تک سماع کی تصریح نہ کریں ان کی (معنن) احادیث مطلقاً رد کی جاتی ہیں۔
( تعریف اہلِ التقدليس بمراتب الموصوفين بالتدليس (عربی) صحفه 13)۔
اس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ روایت ضعیف ہے اور اس سے استدلال درست نہیں۔
اور ویسے بھی ہمارے نزدیک صحابہ کرام رضوان اللہ علیلم اجمعین فقیہ اور ہدایت کے ستارے ہیں اگر وہ ایسا کوئی بھی نیا دینی عمل (بدعتِ حسنہ) شروع کریں تو یہ ان کی فقاہت کی دلیل ہے ان کے بارے میں یہ نہیں کہا جائے گا کہ وہ نبی کریمﷺ کی سنت کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔