محدث کبیر، فقیہ العصر، حضرت مولانا مفتی محمد فریدؒ کا فتویٰ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو گالیاں دینے والے کے ساتھ تعلقات رکھنے کا حکم
محدث کبیر، فقیہ العصر، حضرت مولانا مفتی محمد فریدؒ کا فتویٰ
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو گالیاں دینے والے کے ساتھ تعلقات رکھنے کا حکم:
سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس شخص کے بارے میں جو سیدنا علیؓ کو ننگی گالی دے، (معاذ اللہ) وہ مسلمان رہ سکتا ہے یا نہ؟ اگر توبہ نہ کرے تو اس کے ساتھ مسلمانوں کا کیا رویہ ہونا چاہئے؟
جواب: چونکہ صحابہ اکرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو گالیاں دینا حرام ہے، لہٰذا یہ شخص باغی اور فاسق ہے، مردود الشهادة ہے۔ اس کو باغی جیسے توبہ پر مجبور کیا جائے گا، اگر توبہ نہ کرے تو کم از کم اس کے ساتھ معاشرتی بائیکاٹ کیا جائے گا۔
(فتاویٰ فریدیہ جلد 1، صفحہ 99)