Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

کیا واقعی خاندان اہل بیت رضی اللہ عنہم کو صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے نفرت تھی؟

  سید عباس حیدر

شیعہ مذہب کے مطابق مطابق حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کو اتنی خلفاء سے نفرت تھی کہ جبھی اپنے بچوں کے نام ابوبکر بن علی، عمر بن علی، عثمان بن علی رکھ دیا سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ نے اتنی نفرت کی۔
پھر سیدنا زین العابدین رحمۃ اللہ کو اتنی نفرت تھیں کہ ان کی کنیت ابو بکر ہوگئی۔
مشہور تھے یہ نام جبھی ایک دو کے نہیں بلکہ تمام اماموں کے یہی بچوں کے نام اور کنیت تھی مشہور بھی صرف یہ چار نام تھے ابوبکر، عمر، عثمان، عائشہ، رضوان اللہ علیہم اجمعین باقی کوئی نام مشہور نا تھا اتنی نفرت تھی؟
چلتے چلتے شیعوں سے دوسرا سوال ہے سیدنا علیؓ کے کسی بیٹے کا نام ابوطالب ہو؟
ابوبکر بن علی تو ہے عمر بن علی بھی ہے عثمان بن علی بھی ہے اپنے چچا کے نام پر عباس بن علی بھی ہے پھر کوئی بیٹا ابوطالب ہو تو بتاؤ؟ 
اپنے باپ کا نام بچوں کو دینا عربوں کا رواج تھا نا؟
چلو حضرت علیؓ سے رہ گیا تو حضرت حسن رضی اللہ عنہ و حضرت حسین رضی اللہ عنہ میں سے کسی نے رکھا ہو۔
چلو ابو طالب نا سہی طالب بن علی دکھا دو؟ یا طالب بن حسن یا طالب بن حسین دکھا دو؟  
ماننا پڑے گا اس نام کی نسبت اعلیٰ نہیں تھی اس لیے وہ نام رکھے جن کی نسبت اعلیٰ و ارفع تھی۔
ایک اور بات ابو طالب کا نام عبد مناف بھی تھا مگر شیعہ کو عمران کہنے کا شوق ہے۔ 
اگر عمران تھا تو اپنے بیٹے کا نام عمران ہی رکھ دیتے؟
یحییٰ بن علی ہے مگر عمران بن علی نہیں۔
 معلوم ہوا حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ نے جو نام رکھے وہ خلفائے ثلاثہ کی نسبت سے رکھے۔
 اپنے خاندان سے رکھے جیسے جعفر بن علی اور عباس بن علی مگر اپنے والد کا نام کنیت ہو یا اصل ہو نہیں استعمال کیا۔
یہی کنیت آگے بھی ہے:
ابوبکر بن حسن بن علی ابوبکر علی بن حسین ابوبکر بن موسیٰ کاظم ابوبکر علی رضا بن موسیٰ بن کاظم
خود مہدی علیہ السلام کے 14 القاب میں ایک ابوبکر بھی ہے۔
خاندانِ اہلِ بیتؓ میں ابوطالب کی کنیت کدہر ہے؟
اگر ناموں سے کچھ نہیں ہوتا اور مشہور ہونے کے لیے صرف یہی نام ملے تھے بقول شیعہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے اہلِ بیتؓ کو واقعی بغض تھا تو انہی کے ناموں پر اپنے بچوں بچیوں کے نام اور کنیت کیوں رکھی؟
اسی طرح صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ہاں بھی محبت اہلِ بیتؓ کی نسبت سے اپنے بچے بچیوں کے نام بھی انہی پر رکھے جاتے رہے۔
حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی بیٹی کا نام فاطمہ ہے اور سیدنا عمر فاروقؓ کی بہن کی نام بھی فاطمہ ہے۔