شیعہ کی دلیل #9: *علی وصی رسول*دعوت ذولعشیرہ (فضائل امیر المؤمنین، محدث ابن عقدہ)
جعفر صادقشیعہ کی دلیل #9: *علی وصی رسول*دعوت ذولعشیرہ (فضائل امیر المؤمنین، محدث ابن عقدہ)
محدث ابن عقدہ اسی واقعہ کو اپنی کتاب الفضائل میں نقل کرتے ہیں ۔ *علی وصی رسول*
⬅️ ابن سباء کی پیدائش سے بھی پہلے۔
محدث ابن عقدہ نے *آلِ علی ع کے سلسلہ سند سے روایت کی ہے* کہ ابو رافع کہتے ہیں حضرت ابوبکر کی بیعت کے بعد ہم نے سنا حضرت ابوبکر نے حضرت عباس (علی ع کے چچا) سے کہا کیا تم اللہ کو گواہ بنا کر کہتے ہو کہ رسول اللہ ﷺ نے بنی عبدالمطلب کو جمع کیا اور ان میں تم بھی تھے دوسرے قریش بھی اور کہا اے بنی عبدالمطلب بیشک اللہ نے کوئی نبی نہیں بھیجا مگر یہ کہ اس کے لئے اسکے اہل میں سے ایک *بھائی اور وزیر اور وصی اور خلیفہ بھی بنایا ہو* ، تم میں کون ہے جو میری اس بات پر بیعت کرے گا کہ میرے اہل میں میرا بھائی میرا وزیر میرا وصی اور میرا خلیفہ بنے گا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ الخ پس علی کھڑے ہوئے اور اس پر بیعت کر لی (حضرت ابوبکر نے پوچھا) *کیا تم جانتے ہو یہ علی ع کیلئے رسول اللہ ﷺ کی طرف سے تھا ؟ تو ابن عباس نے کہا : ہاں*
⬅️ علی ع وصی رسول ، ابن سباء کی تو پیدائش بھی نہیں ہوئی ابھی۔
عبدالحمید بلوچ : اسلام علیکم۔آج کے بعد ہر فریق کو ایک دن میں کم از کم دو دو ٹرن لازمی مکمل کرنے ہیں۔ فریق اول کا ٹرن مکمل ہونے کے بعد انھیں ایڈمن شپ سے ہٹاکر فریق دوئم کو ایڈمن بنایا جائے گا۔اسکی ٹرن مکمل ہونے کے بعد دوبارہ فریق اول کو ایڈمن بنا دیا جائے۔ اور یہی سلسلہ مناظرہ کے اختتام تک جاری رہےگا۔ وقت کے قلت کی وجہ سے ہمیں ایسا اقدام کرنا پڑھ رہا ہے۔
کیونکہ ⬅️ شیعہ مناظر ابو مہدی معصومی صاحب نے خلافت کے موضوع پر گفتگو کرنے کا ارادہ فرمایا ہے۔ جس کے وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ انشاء اللہ۔
رانا محمد سعید شیعہ : رُکو ذرا صبر کرو۔اتنی بھی کیا جلدی ہے ۔ آٹھ دن بعد قیامت تو نہیں آنی حضور ۔ شرائط پڑھیئے غور سے پڑھیئے۔ میں نوکری پیشہ بندہ ہوں غریب آدمی ہوں ۔ فنانشل کوارٹر کا اختتام ہوا ہے اور میرا تعلق پیشے کے لحاظ سے فنانس سے ۔ میں نے پہلے سے تیار شدہ تحریریں کاپی پیسٹ نہیں کرنی ہوتیں، نا ہی میرے پاس باقاعدہ ٹیم یا ویب سائیٹ ہے جہاں سے لکھوا کر پیسٹ کر دوں ۔ میں نے ڈیوٹی اور ڈیوٹی کے بعد بھی خود ہی مواد جمع کرنا ہوتا ہے خود ہی سکین نکالنے اور انکو تیار کرنا اور خود ہی لکھنا ہوتا ہے۔ تحریری مناظرہ اس نہج پر اسی لئے ہوتا ہے کہ مصروفیات کے ساتھ ساتھ کچھ کچھ وقت حسب توفیق نکال کر بات کی جائے۔ رات میں نے قریشی صاحب سے کہا تھا آپ لے لیں ٹرن لیکن انہوں نے کہا انہیں اگلے دو دن تک بھی کوئی مسئلہ نہیں ۔ لہذا صبر کیجئے ۔
جعفر صادق: آپ کی بات تسلیم کی جائے تو بھی میرا قصور، اگر آپ کی بات تسلیم نہ کی جائے تو بھی میرا قصور،لگے رہیں سرکار ۔
رانا محمد سعید شیعہ : میں نے تو آپکو داد تحسین دی ، صبر کرنے کا بلوچ صاحب کو کہا ہے۔
عبدالحمید بلوچ : رانا جی مجھے کوئی مسئلہ نہیں۔ آپ کے اپنے لوگ بھی لمبی ٹرن سے تنگ ہوکر گروپ چھوڑے جارہے ہیں۔ اور مجھے آپ کی شکایت کررہے ہیں۔
رانا محمد سعید شیعہ : کوئی بات نہیں محترم ۔ میں ہر کسی کی خواہش کے مطابق تو بات نہیں کر سکتا نا ۔ اسی لئے تو طے کیا تھا کہ بات لمبی ہے تو جب جب وقت ملے وقت دیا جائے گا ۔
وہ خود عالم ہیں اور مصروف بندے ہیں ۔
الجواب:
دلیل #9: (شیعہ کی مشکوک روایت) علی وصی رسول*دعوت ذولعشیرہ (فضائل امیر المؤمنین، محدث ابن عقدہ)
آپ کو پتہ بھی ہے کہ یہ محدث ابن عقدہ کوفی کون ہے؟
اللہ کے بندے آپ کے کلینی نے اس سے ایک لاکھ احادیث لی ہوئی ہیں! اہل سنت کے ہاں یہ ضعیف راوی ہے۔ آپ اہل تشیع سے اس روایت کی مکمل توثیق پیش کردیں۔ اس کے بعد اسے زیر بحث لائیں گے۔