اعرف بن اعلم عقیلی
علی محمد الصلابیاہل فارس کا ایک اور فوجی میدان میں آیا اور کہا: کون ہے جو مجھ سے مقابلہ کرے گا؟ مسلمانوں کی طرف سے اعرف بن اعلم عقیلی مقابلہ میں اترے اور اسے قتل کر دیا۔ پھر ایک دوسرا فارسی پہلوان آیا، آپ نے اسے بھی چت کر دیا، پھر کئی فارسی فوج نے انہیں گھیر لیا اور یکجائی حملہ کر کے انہیں زیر کرنے لگے، اس دوران ہتھیار ان کے ہاتھ سے چھوٹ کر دور گر گیا اور وہ دشمن کے ہاتھ لگ گیا، پھر بھی آپ ان کے چہروں پر دھول اڑاتے ہوئے اپنے ساتھیوں میں واپس آ گئے۔
(تاریخ الطبری: جلد 4 صفحہ 370)