شیعہ کو زکوٰۃ کا عامل بنانے یا زکوٰۃ دینے کا حکم
سوال: ہمارے علاقے میں چند گھرانے اہلِ سنت کے ہیں اور عموماً یہاں شیعہ آباد ہیں۔ اس علاقے میں برائے وصولی زکوٰۃ شیعہ چیںٔرمین مقرر کئے گئے ہیں وہ ہم سے زکوٰۃ وصول کر کے حکومت کو دیتے ہیں اور پھر اس میں سے اہلِ تشیع کو بھی دیا جاتا ہے۔ اگر ہم دینے سے انکار کریں تو وہ زبردستی لے جاتے ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ اس صورت میں ہماری زکوٰۃ ادا ہو گی یا نہیں؟
جواب: چونکہ شیعہ عموماً خارج از اسلام ہیں۔ ان کو زکوٰۃ کا چیئرمین مقرر کرنا اضاعت زکوٰۃ ہے۔
وفی الهنديه ويشترط في العامل أن يكون حراً مسلماً غير هاشمي، كذا في البحر ناقلا عن الغاية کیونکہ عامل کو بھی زکوٰۃ ہی سے حصہ دیا جاتا ہے۔ وفى الهنديه و اما اهل الذمه فلا يجوز صرف الزكوٰة اليهم بالاتفاق۔
(فتاویٰ فریدیہ: جلد، 3 صفحہ، 388)