مرتد کسی مسلمان کی میراث کا حقدار نہیں
سوال: میرا بھائی امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے گیا، وہاں عیسائی بن گیا۔ تو کیا والد صاحب کے بعد اس کو میراث میں حصہ دیا جائے گا یا نہیں؟ جبکہ وہ اپنے حصہ میراث کا مطالبہ کرتا ہے۔
جواب: ارتداد، مانع اِرث ہے۔ اسی بناء پر مرتد ہونے کی وجہ سے آپ کا بھائی بھی باپ کے مال وراثت کا حقدار نہیں رہا۔
(جامع الفتاویٰ: جلد، 9 صفحہ، 498)