شیعہ کو زکوٰۃ کی رقم دینے سے فریضہ ادا نہیں ہو گا
سوال: میں پاکستانی ڈاکٹر ہوں اور ایران میں اس جگہ کام کر رہا ہوں جہاں تمام تر شیعہ لوگ ہیں۔ کیا شیعہ مسلمانوں پر ہماری زکوٰۃ ہو سکتی ہے یا نہیں؟ اگر میں مستحق شیعوں پر بانٹ لوں یا ان کے امام امام خمینی کو دوں، پھر میرا فریضہ ادا ہو گا یا نہیں؟ اور ان کو یہ بتا دوں کہ میں سنی ہوں؟
جواب: زکوٰۃ اور عُشر کا مصرف مسلمان ہیں۔ کافر پر صرف کرنا کافی نہیں ہے البتہ صدقہ فطر، نذر، خیرات وغیرہ کفار پر بھی صرف ہو سکتے ہیں۔ ایرانی شیعہ اکثری طور سے ضروریاتِ دین سے منکر ہیں۔ اس بناء پر وہ اسلام سے خارج ہیں۔ پس ان قواعد کی بنا پر آپ مال زکوٰۃ شیعہ اور ان کے امام کو نہیں دے سکتے۔
(فتاویٰ فریدیہ: جلد، 3 صفحہ، 561)