شہادت سے انکار کرنے کا حکم، حاکم شیعہ یا مرزائی نہ ہو
شہادت سے انکار کرنے کا حکم، حاکم شیعہ یا مرزائی نہ ہو
سوال: حق کی شہادت دینے سے زید کا انکار کرنا قرآن پاک کے صریح احکام کے منافی ہے یا نہیں؟ اگر حق کی شہادت دینے سے جناب والا انکار کرنا قرآن پاک کے صریح احکام کے منافی ہے تو اس کا اثر ان کے منصبِ امامت پر مرتب ہو گا یا نہیں؟
جواب: نظامِ شرعی رائج ہونے سے پہلے کسی شاہد کا شہادت دینے سے انکاری ہونا جرم شرعی نہیں ہے۔ اگر حاکم مسلمان ہو، مرزائی، شیعہ وغیرہ نہ ہو، اور شہادت پر مبنی ہونے والا فیصلہ شرع سے متصادم نہ ہو، اور اس مدعی کے دیگر گواہ بھی نہ ہوں تو شاہد کا انکار جرم ہے۔
(فتاویٰ فریدیہ جلد 7، صفحہ 433)