احادیث کو جعلی داستانیں کہنے والا ملحد و زندیق ہے، اس کے ساتھ تعلقات رکھنے کا حکم
احادیث کو جعلی داستانیں کہنے والا ملحد و زندیق ہے، اس کے ساتھ تعلقات رکھنے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین اُس شخص کے بارے میں جو احادیث پر تنقید کرتا ہے اور صحاحِ ستہ کو فرضی اور جعلی داستانیں کہتا ہے ،ترمذی شریف کو گیند بلا کہتا ہے مشکوٰۃ شریف کے بارے میں کہتا ہے کہ یہ احادیث کی کتاب نہیں ہے، اور کہتا ہے کہ اسلام اپنی اصلی شکل میں بنو اُمیہ کے دَور تک رہا، اب اس میں تحریف ہو چکی ہے، سوائے قرآن کے کوئی چیز اصلی شکل پر نہیں، سیدنا حسنینؓ کی صحابیت کا قائل نہیں، کہتا ہے کہ اسلام میں اختلاف سیدنا علیؓ نے ڈالا ہے (معاذ اللہ) مذکورہ شخص کا کیا حکم ہے؟
جواب: بشرطِ صدق و ثبوت تحریر بالا یہ شخص ملحد اور زندیق ہے، یہ منکرِ حدیث ہے۔ اس کا ہر قسم اعزاز اور تکریم کرنا توہینِ دین اور کفر پروری ہے۔ اور اس زنادقہ کے دَور میں کون سزا دے گا؟ صرف بائیکاٹ کو معمول کرنا کافی ہے۔
(فتاویٰ فریدیه جلد 1، صفحہ 100)