کافر سے نکاح کی صورت میں ارتداد اور ثبوتِ نسب کا مسئلہ
سوال: اگر ایک مسلمان عورت کافر سے نکاح کرے تو اس سے وہ مرتدہ ہو گئی یا نہیں؟ اور اس نکاح سے بچے کس سے ثابت النسب شمار ہوں گے؟ اور بچے مسلمان شمار کئے جائیں گے یا نہیں؟
جواب: اگر یہ مسلمہ عورت، اس اقدام کو جائز سمجھتی ہو تو اسلام سے خارج ہو جاتی ہے۔ اور دیگر صورتوں میں خارج از اسلام نہیں ہے۔ اور یہ بچے والد سے ثابت النسب نہیں ہیں صرف والدہ سے ثابت النسب ہیں۔ اور قبل از بلوغت مسلمان شمار ہوں گے۔
(فتاویٰ فریدیہ: جلد، 6 صفحہ، 632)