Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کی نگاہ میں۔

  جعفر صادق

حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کی نگاہ میں۔

 

*فقال ابن عباس*

  *ليس احد منا اعلم من معاوية*

*ہم (موجود صحابہ  ) میں معاویہ رضہ سے بڑا عالم کوئی نہیں ہے*

*(السنن الکبری للبیہقی ج ۳ ص ۲۶)*

سیدنا عبداللہ بن عباس رضہ فرمایا کرتے تھے میں نے معاویہؓ سے اچھی حکومت چلانے والا نہیں دیکھا۔

امام بخاری رح کی کتاب تاریخ کبیر ج4 ص 327 قسم اول

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :میں نے امیر معاویہ رضی اللہ عنہ سے زیادہ حکومت کے لائق کسی کو نہیں دیکھا۔آپ کو تمام لوگوں نے حد درجہ سخی اور کشادہ دل پایا۔آپ تنگ نظر ،تنگ دل اور متعصب کی طرح نہ تھے ۔

یہ حدیث صحیح ہے ۔

اہم نکات:

*عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کے نزدیک امیر معاویہ رضی اللہ عنہ ظالم ،حق تلف نہیں بلکہ رعایا کہ ساتھ اچھا سلوک کرنے والے حکمران تھے۔

* صحابہ کرام علیہم رضوان کا زمانہ جس میں ، صلحا،علما، صوفیہ اورفقہا کی کثرت تھی اس کے باوجود آپ کی نگاہ میں امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی حکمرانی لاجواب تھی ۔

*عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے یہ فیصلہ امیرمعاویہ رضی اللہ کی ساری زندگی دیکھنے کے بعد کیا جیسا کے بعد والے کلام کی تعریض سے پتا چلا۔

اگر امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی تعریف کرنا ناصبیت ہوتی تو کبھی عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نہ کرتے ۔

اس روایت کی متعدد سندیں ہیں ۔امام بخاری نے اس کو تاریخ کبیر ،امام عبد الرزاق کی الامالی فی آثار الصحابہ میں (اسی طرح جامع المعمر میں انھی کی سند سے)اور ابوبکر الخلال نے السنہ میں نقل کیا ۔تمام سندیں معمر پر جا کر ایک ہو جاتی ہیں ۔

تفصیل ملاحظہ کیجیے ۔

پہلی سند اور دوسری سند:

97 - أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ إِسْمَاعِيلُ، ثَنَا أَحْمَدُ بنُ مَنْصُورٍ، ثَنَا عَبْدُ الرَّزَاقِ، أنا مَعْمَرٌ، عَنْ هَمَّامٍ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ، يَقُولُ: مَا رَأَيْتُ رَجُلًا كَانَ أَخْلَقَ لِلْمُلْكِ مِنْ مُعَاوِيَةَ كَانَ النَّاسُ يَرِدُونَ مِنْهُ عَلَى أَرْجَاءِ وَادٍ رَحْبٍ لَيْسَ كَالضَّيِّقِ الْحَصِرِ الْمُتَغَضِّبِ يَعْنِي ابْنَ الزُّبَيْرِ

الأمالي في آثار الصحابة للحافظ الصنعاني  حدیث 97

20985 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ، يَقُولُ: «مَا رَأَيْتُ رَجُلًا كَانَ أَخْلَقَ لِلْمُلْكِ مِنْ مُعَاوِيَةَ، كَانَ النَّاسُ يَرِدُونَ ۔۔۔۔۔۔

الكتاب: الجامع(منشور كملحق بمصنف عبد الرزاق) جلد 11 صفحہ453

پہلا راوی :ثقہ

121 - إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْعَبَّاسِ بْنِ عُمَرَ بْنِ مِهْرَانَ، أَبُو عَلِيٍّ الْوَرَّاقُ. [المتوفى: 323 هـ]

وَوَثَّقَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ.

دارقطنی نے اس کی توثیق کی ہے ۔

  تاريخ الإسلام (ذہبی) جلد 7 صفحہ 474

دوسرا راوی: ثقہ

169 - زَاج أَبُو صَالِحٍ أَحْمَدُ بنُ مَنْصُوْرِ بنِ رَاشِدٍ المَرْوَزِيُّ *

الإِمَامُ، المُحَدِّثُ، الثِّقَةُ، أَبُو صَالِحٍ، أَحْمَدُ بنُ مَنْصُوْرِ بنِ رَاشِدٍ، المَرْوَزِيُّ، زَاج.

امام محدث ثقہ ۔۔۔ابو حاتم نے کہا کہ صدوق ہیں۔۔

قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: صَدُوْقٌ

ابو حاتم کہتے ہیں صدوق ہے۔

سير أعلام النبلاء(ذہبی) جلد 12 صفحہ 388

تیسرا راوی:ثقہ

220 - عَبْدُ الرَّزَّاقِ بنُ هَمَّامِ بنِ نَافِعٍ الحِمْيَرِيُّ

الحَافِظُ الكَبِيْرُ، عَالِمُ اليَمَنِ، أَبُو بَكْر الحِمْيَرِيُّ مَوْلاَهُمْ، الصَّنْعَانِيُّ، الثِّقَةُ، الشِّيْعِيُّ۔

عبد الرزاق ،کبیر حافظ عالم ِیمن ثقہ شیعی ہیں ۔

سير أعلام النبلاءجلد9 صفحہ 556

تیسری سند :

قال إبراهيم بن موسى، فيما حدثوني عنه، عن هشام بن يوسف، عن معمر، قال: سمعت همام بن منبه، عن ابن عباس، قال: ما رأيت أحدا أخلق للملك من معاوية.

میں نے معاویہ سے زیادہ کسی کو بھی بادشاہت کا اہل نہیں دیکھا۔(اس میں صرف اتنے ہی کلمات ہیں۔)

التاريخ الكبير جلد 7 صفحہ 326

پہلا راوی:ثقہ

إِبْرَاهِيم بن موسى بن يزيد بن زاذان التميمي، أبو إسحاق الرازي الفراء المعروف بالصغير، وكان أحمد بْن حنبل ينكر على من يقول له الصغير، ويقول: هو كبير في العلم والجلالة

قال أبو زُرْعَة  : هو أتقن من أبي بكر بْن أَبي شَيْبَة، وأصح حديثا منه، ۔۔۔۔

وَقَال أبو حاتم: من الثقات وهو أتقن من أبي جعفر الجمال

ابراہیم بن موسی بن یزید  ۔۔۔جو ابراہیم صغیر کے نام سے مشہور ہے۔امام احمد بن حنبل اس کو منع کرتے جو ان کو صغیرکہتا اور فرماتے وہ علم اور جلالت شان میں کبیر ہیں۔

ابو حاتم فرماتے ہیں وہ ابو بکر بن ابی شیبہ سے زیادہ متقن (مضبوط) اور حدیث میں ان سے اصح ہیں

ابوحاتم فرماتے ہیں :ثقہ راویوں سے ہیں اور ابو جعفر جمال سے زیادہ متقن ہیں ۔

وَقَال النَّسَائي: ثقة

امام نسائی فرماتے ہیں : وہ ثقہ ہیں

تهذيب الكمال في أسماء الرجال جلد 2 صفحه 220

221 - هِشَامُ بنُ يُوْسُفَ الصَّنْعَانِيُّ

الإِمَامُ، الثَّبْتُ، قَاضِي صَنْعَاءِ اليَمَنِ، وَفَقِيْهُهَا،

۔۔ہشام بن یوسف صنعانی امام ،ثابت ، یمنی صنعا کی قاضی اور فقیہ ہیں

ذَكَرَهُ أَبُو حَاتِمٍ، فَقَالَ: ثِقَةٌ، مُتْقِنٌ

ابو حاتم نے ان کا ذکر کیا اور فرمایا کہ ثقہ اور متقن ہیں ۔

سير أعلام النبلاءجلد 9 صفحہ 581

چوتھی سند :

677 - أَخْبَرَنِي عَبْدُ الْمَلِكِ الْمَيْمُونِيُّ، قَالَ: ثَنَا أَبُو سَلَمَةَ، قَالَ: ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ، يَقُولُ: «مَا رَأَيْتُ رَجُلًا كَانَ أَخْلَقَ لِلْمُلْكِ مِنْ مُعَاوِيَةَ، إِنْ كَانَ النَّاسُ لَيَرِدُونَ مِنْهُ عَلَى وَادِي الرَّحْبِ ۔۔۔

السنہ لابی بکر رقم 677

پہلا راوی :

267 - : عَبْد الملك بْن عَبْد الحميد بْن عَبْد الحميد بْن ميمون بن مهران، أبو الْحَسَن الميموني الرَّقيّ، [الوفاة: 271 - 280 ه]

صاحب الْإِمَام أَحْمَد.

كان من جِلّة الفقهاء وكبار المحدِّثين

وَعَنْهُ: النسائي ووثّقه

عبد الملک بن عبد الحمید ۔۔۔ امام احمد کے اصحاب میں سے ہیں۔جلیل فقہا اور کبار محدثین میں سے تھے۔

امام نسائی نے ان سے روایات لیں اور ان کو ثقہ قرار دیا ۔

تاریخ الاسلام جلد6 صفحہ 571

دوسرا راوی :

93 - التَّبُوْذَكِيُّ أَبُو سَلَمَةَ مُوْسَى بنُ إِسْمَاعِيْلَ *

الحَافِظُ، الإِمَامُ، الحُجَّةُ، شَيْخُ الإِسْلاَمِ، أَبُو سَلَمَةَ مُوْسَى بنُإِسْمَاعِيْلَ المِنْقَرِيُّ مَوْلاَهُمْ، البَصْرِيُّ، التَّبُوْذَكِيُّ.۔۔۔۔۔۔وَقَالَ الحُسَيْنُ بنُ الحَسَنِ الرَّازِيُّ: سَأَلْتُ يَحْيَى بنَ مَعِيْنٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، فَقَالَ: ثِقَةٌ، مَأْمُوْنٌ۔۔۔۔۔۔وَقَالَ ابْنُ سَعْدٍ: كَانَ ثِقَةً، كَثِيْرَ الحَدِيْثِ  .

ابو سلمہ موسی بن اسماعیل حافظ امام حجہ شیخ السلام ۔۔یحیی بن معین کہتے ہیں ثقہ مامون ہیں ۔ابن سعد کہتے ہیں ۔ابو سلمہ ثقہ اور کثیر احادیث بیان کرنے والے تھے۔

سير أعلام النبلاء جلد 10 صفحہ 362

تیسرا راوی:

112 - عَبْدُ اللهِ بنُ المُبَارَكِ بنِ وَاضِحٍ الحَنْظَلِيُّ

الإِمَامُ، شَيْخُ الإِسْلاَمِ، عَالِمُ زَمَانِهِ، وَأَمِيْرُ الأَتْقِيَاءِ فِي وَقْتِهِ،أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الحَنْظَلِيُّ مَوْلاَهُم، التُّرْكِيُّ، ثُمَّ المَرْوَزِيُّ، الحَافِظُ، الغَازِي، أَحَدُ الأَعْلاَمِ، وَكَانَتْ أُمُّهُ خُوَارِزْميَّةٌ.

۔۔۔وَحَدِيْثُهُ حُجَّةٌ بِالإِجْمَاعِ، وَهُوَ فِي المَسَانِيْدِ وَالأُصُوْلِ.

عبد اللہ بن مبارک رحمہ اللہ امام شیخ السلام اپنے زمانے کے عالم ،اتقیا  کے امیر۔۔۔حافظ غازی ۔۔

ان کی حدیث بالاجماع حجت ہے۔اور اگرچہ وہ مسانید اور اصول میں ہو۔

سير أعلام النبلاء جلد 8 صفحہ 380

یہاں پر آکر تمام اسناد معمر پر مشترک ہو جاتی ہیں :

1 - مَعْمَرُ بنُ رَاشِدٍ أَبُو عُرْوَةَ الأَزْدِيُّ مَوْلاَهُم

الإِمَامُ، الحَافِظُ، شَيْخُ الإِسْلاَمِ، أَبُو عُرْوَةَ بنُ أَبِي عَمْرٍو الأَزْدِيُّ مَوْلاَهُم، البَصْرِيُّ، نَزِيْلُ اليَمَنِ.

وَكَانَ مِنْ أَوْعِيَةِ العِلْمِ، مَعَ الصِّدْقِ، وَالتَّحَرِّي، وَالوَرَعِ، وَالجَلاَلَةِ، وَحُسْنِ التَّصْنِيْفِ.

وَحَدِيْثُهُ حُجَّةٌ بِالإِجْمَاعِ، وَهُوَ فِي المَسَانِيْدِ وَالأُصُوْلِ.

معمربن راشد۔۔امام حافظ شیخ السلام ۔۔علم کے سمند راس کے ساتھ صادق ،صاحب تدبر ،متقی ،جلالت شان کے مالک اور اچھے مصنف ۔ان کی حدیث بالاجماع حجت ہے اور اگرچہ وہ مسانید اوراصول میں ہے ۔

سير أعلام النبلاء جلد7 صفحہ 6

148 - هَمَّامُ بنُ مُنَبِّهِ بنِ كَامِلِ بنِ سِيْجَ الأَبْنَاوِيُّ

الصَّنْعَانِيُّ، المُحَدِّثُ، المُتْقِنُ، أَبُو عُقْبَةَ، صَاحِبُ تِلْكَ الصَّحِيْفَةِ الصَّحِيْحَةِ الَّتِي كَتَبَهَا عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَهِيَ: نَحْوٌ مِنْ مائَةٍ وَأَرْبَعِيْنَ حَدِيْثاً.

حَدَّثَ بِهَا عَنْهُ: مَعْمَرُ بنُ رَاشِدٍ.

وَقَدْ حَفِظَ أَيْضاً عَنْ: مُعَاوِيَةَ، وَابْنِ عَبَّاسٍ، وَطَائِفَةٍ.

وَثَّقَهُ: يَحْيَى بنُ مَعِيْنٍ، وَغَيْرُهُ.

ہمام بن منبہ بن کامل

محدث ،متقن ،اس صحیح صحیفے کے مصنف جس میں ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے احادیث نقل کی گئی اور وہ تقریبا ایک سو چالیس تھیں۔

ان سے معمر نے روایت لی اور انہوں نے امیر معاویہ عبد اللہ بن عباس اورایک جماعت سے احادیث یاد کی ۔

یحیی بن معین اور ان کے علاوہ ایک تعداد نے ان کو ثقہ قرار دیا ۔

سير أعلام النبلاء جلد5 صفحه 313