مسلمان عورت کا غیر مسلم سے نکاح کالعدم ہے
سوال: ایک عورت مسلمان ہو گئی اور دادا نے جبراً ایک غیر مسلم کو نکاح پر دی۔ کیا یہ نکاح صحیح ہے؟
جواب: مسلمان عورت اور غیر مسلم مرد کے درمیان عقدِ نکاح نا منظور اور کالعدم ہے۔ خواہ یہ نکاح طوعاً ہو یا كرہاً، اور خواه یہ غیر مسلم اہلِ کتاب ہو یا غیر اہلِ کتاب۔
(فتاویٰ فریدیہ: جلد، 4 صفحہ، 469)