نماز کے بدلے مجھے دنیا اور اس کی کوئی چیز پسند نہیں
علی محمد الصلابیحضرت براء بن مالک رضی اللہ عنہ کے بھائی حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ فجر طلوع ہوتے وقت قلعہ تستر پر حملہ کرنے والے اپنے مجاہد ساتھیوں کے ساتھ میں بھی تھا۔ اس وقت سخت معرکہ آرائی ہوئی اور ہمیں فجر کی نماز وقت پر پڑھنے کا موقع نہ ملا۔ سورج طلوع ہو جانے کے بعد ہم نے وہ نماز ادا کی، ہم حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے، اللہ نے اس معرکہ میں ہمیں فتح نصیب کی۔ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اس وقت نماز کے بدلے میں ہمیں دنیا اور اس کی کوئی چیز بھی پسند نہ تھی۔
(الأنصار فی العصر الراشدی: صفحہ 223)