خلافِ شریعت پیر سے بیعت توڑنا اور متبع سنت پیر سے بیعت ضروری ہے
خلافِ شریعت پیر سے بیعت توڑنا اور متبع سنت پیر سے بیعت ضروری ہے
سوال: ایسا پیر جس سے خلافِ شریعت اُمور ثابت ہوتے ہیں۔ تو ایسے پیر کی اتباع ضروری ہے یا اس سے ایک طرف ہونا؟
جواب: خلافِ شریعت پیر سے بیعت کرنا امرِ مہلک ہے۔ پس اس سے اقالہ اور دوسرے مرشد سے (جو پابندِ شریعت اور متبع سنت ہو) بیعت کرنا ضروری ہے۔ خواہ یہ پیر راضی ہو یا ناراض۔ اہلِ ذاسلام کے لئے مشرک اور متبدع پیر سے بیعت کرنا حرام اور عظیم ترین گناہ ہے۔
(فتاویٰ فریدیه جلد 1، صفحہ 390/395)