Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

حضرت نعمان بن مقرن رضی اللہ عنہ اور شہر کسکر

  علی محمد الصلابی

حضرت نعمان بن مقرن رضی اللہ عنہ کسکر کے گورنر تھے، انہوں نے سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے پاس لکھا کہ میری اور کسکر والوں کی مثال اس نوجوان کی طرح ہے جس کے پہلو میں بدکار دوشیزہ بن سنور کر بیٹھی ہو، میں اللہ کا واسطہ دے کر سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ سے عرض کرتا ہوں کہ مجھے کسکر سے معزول کر دیں اور مسلمانوں کی کسی فوج کے ساتھ جہاد پر بھیج دیں۔ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے جواباً تحریر کیا: نہاوند جا کر مجاہدین کے ساتھ شریک ہو جاؤ اور تم ہی ان کے امیر ہوگے۔

(تاریخ الطبری: جلد 5 صفحہ 109)