تعزیہ بنانا، اس کو دیکھنا، اس کے لئے چندہ دینا
سوال: تعزیہ وغیرہ بنانا کیسا ہے؟ اس کو دیکھنا اس کی منت ماننا وغیرہ جائز ہے یا نہیں؟
جواب: تعزیہ بنانا، اس کے لئے چندہ وصول کرنا اور اس کا دیکھنا، سب ناجائز اور حرام ہیں۔ سیدنا حسینؓ کی منت ماننے، تعزیہ وغیرہ کے نیچے سے نکلنے اور اس کو مؤثر بالذات سمجھنے سے ایمان کے ضائع ہونے کا خطرہ ہے۔
تعزیہ کے ساتھ جو معاملے کئے جاتے ہیں، ان کا معصیت و بدعت، بلکہ بعض کا قریب بہ کفر و شرک ہونا ظاہر ہے، اس لئے تعزیہ بنانا بلاشک ناجائز ہو گا اور چونکہ معصیت کی اعانت معصیت ہے، اس لئے اس میں چندہ دینا، اس میں شرکت کرنا، سب نا جائز ہو گا، بنانے والا اور اعانت کرنے والا دونوں گنہگار ہوں گے۔
(فتاوىٰ فلاحيہ: جلد، 1 صفحہ، 293)