فتح اصطخر 23ھ
علی محمد الصلابیمسلمانوں نے 23 ہجری میں اصطخر کو دوبارہ فتح کیا، اس لیے کہ وہاں کے باشندوں نے بدعہدی کی تھی اسے پہلی مرتبہ بحرین کی سر زمین سے دریا عبور کر کے حضرت علاء بن حضرمی رضی اللہ عنہ کی فوج نے فتح کیا تھا۔ مقام طاؤس میں اسلامی اور فارسی افواج کے درمیان لڑائی ہوئی تھی اور ’’ہربذہ‘‘ نے جزیہ پر مصالحت کر لی تھی، لیکن شہرک نے عہد توڑ دیا، فارسیوں کو ابھارا اور انہوں نے بھی عہد توڑ دیا۔ ان کی سرکوبی کے لیے حضرت عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ نے اپنے بیٹے اور بھائی کو حکم بھیجا، انہوں نے فارسیوں کے چھکے چھڑا دیے، اللہ نے مشرکوں کے لشکر کو شکست دی اور حضرت حکم بن ابی العاص رضی اللہ عنہ نے شہرک کو قتل کردیا۔
(تاریخ الطبری: جلد 5 صفحہ 166)