Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

فتح کرمان و سجستان 23 ہجری

  علی محمد الصلابی

23 ہجری میں حضرت سہیل بن عدی رضی اللہ عنہ کرمان کی مہم پر گئے اور اسے فتح کیا۔

( تہذیب البدایۃ والنہایۃ: صفحہ 171)

 بعض راویوں کے نزدیک اسے حضرت عبداللہ بن بدیل بن ورقاء الخزاعی رضی اللہ عنہ نے فتح کیا۔

(تہذیب البدایۃ والنہایۃ: صفحہ 171)

جب کہ بعض مؤرخین کے نزدیک حضرت عاصم بن عمرو رضی اللہ عنہ کے ہاتھوں شدید جنگ کے بعد یہ شہر فتح ہوا۔ کرمان کی سرحدیں کافی وسیع تھیں اور اس کی آبادیاں سد سے دریائے بلخ تک پھیلی ہوئی تھیں، یہاں کی سرحدوں سے یہ لوگ قندھار اور ترک سے بھی نبرد آزمائی کر رہے تھے۔

(تہذیب البدایۃ والنہایۃ: صفحہ 171)