فتوحات عراق و مشرق سے مستنبط ہونے والے دروس وعبر اور فوائد…

فتوحات عراق و مشرق سے مستنبط ہونے والے دروس وعبر اور فوائد مجاہدین اسلام کے دلوں میں قرآنی آیات واحادیث نبویہ کی تاثیر

  علی محمد الصلابی

صفحہ 3 از 3

(صحیح بخاری: الجہاد والسیر: باب تمنی المجاہد ان یرجع الی الدنیا: 2817)

’’جو شخص جنت میں جاتا ہے وہ پھر دنیا میں آنا پسند نہیں کرتا گو اس کو زمین کی ساری دولت مل جائے، البتہ شہید دنیا میں آنے اور دس بار اللہ کی راہ میں قتل ہونے کی آرزو کرتا ہے کیونکہ وہ شہادت کی عزت وہاں دیکھتا ہے۔‘‘

ان کے علاوہ بہت سی احادیث ہیں جن سے دور اول کے مسلمان متاثر ہوئے اور آج بھی ان کے طریقہ پر زندگی گزارنے والے متاثر ہیں۔ ان کے تاثر کا یہ عالم ہے کہ کبار صحابہ کرام رضی اللہ عنہم بوڑھے ہو چکے ہیں، پھر بھی غزوہ کو جا رہے ہیں۔ دیگر مجاہدین ان کے ساتھ احترام و مہربانی اور خیر خواہی کرتے ہوئے نصیحت کرتے ہیں کہ آپ لوگ معرکوں میں شریک نہ ہوں آپ لوگ معذوروں میں سے ہیں، لیکن وہ جواب دیتے ہیں کہ سورہ توبہ انہیں بیٹھنے سے روکتی ہے اور اگر ہم غزوہ سے پیچھے رہ گئے تو کہیں ہمارا شمار منافقین میں نہ ہونے لگے۔

(الجہاد فی سبیل اللّٰه: القادری: جلد 1 صفحہ 145)


صفحہ 3 از 3