جہاد فی سبیل اللہ کے بعض مفید نتائج
علی محمد الصلابیخلاف راشدہ کے زریں دور میں صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین اور تابعین رحمہم اللہ، امت اسلامیہ کی بقا کے لیے جہاد کو ایک لازمی ضرورت سمجھتے تھے، اسی لیے عراق، شام، بلاد مشرق، مصر اور شمالی افریقہ کی فتوحات میں فریضہ جہاد کو بخوبی انجام دیا اور اس کے کافی مفید نتائج سامنے آئے، مثلاً:
- امت مسلمہ کو انسانی قیادت کا اہل بنایا۔
- کفار کی طاقت توڑ دی اور انہیں مرعوب کیا۔
- اسلامی دعوت کی صداقت کا اعلان کیا اور یہی وجہ تھی کہ لوگ دین اسلام میں فوج در فوج داخل ہوئے، اسلام کو سر بلندی عطا ہوئی اور کفر سرنگوں ہوا۔
- دشمنان دین اسلام کے خلاف مسلمانوں کے مثالی اتحاد کا مظاہرہ ہوا اور اس کے ذریعہ سے انہوں نے پوری دنیائے انسانیت کو اسلام کی خوبیوں اور عدل ورحمت کی روشنی دکھائی۔
(الجہاد فی سبیل اللّٰه: القادری: جلد 2 صفحہ 411 تا 482)