Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

مسلمانوں کے ناموں میں شیعہ کا اثر


مسلمانوں کے ناموں میں شیعہ کا اثر

جہاں مسلمانوں میں اہلِ باطل کی بدعات و خرافات کا اثر پایا جاتا ہے وہیں اُن کے ناموں پر بھی اہلِ تشیع (شیعہ) کا اثر پایا جاتا ہے، مثلاً اصل نام کے ساتھ جس طرح تبرک کے لئے محمد اور احمد ملانے کا دستور ہے، اسی طرح علیؓ، حسنؓ، حسینؓ ملایا جاتا ہے۔ لیکن صدیقؓ، فاروقؓ، عثمانؓ یا اور کسی صحابی کا نام یا لقب بطور تبرک اصل نام کے ساتھ ملانے کا دستور نہیں۔ نیز نسبت غلامی بھی علیؓ، حسنؓ، حسینؓ کی طرف تو کی جاتی ہے مگر اور کسی صحابی کی غلامی کو گوارا نہیں کیا جاتا۔ عورتوں میں بھی کنیز فاطمہ کا نام تو پایا جاتا ہے مگر خدیجہؓ، عائشہؓ اور دیگر ازواج مطہراتؓ اور صاحبزادیوںؓ کی کنیز کہیں سنائی نہیں دیتی۔ اس سے بھی بڑھ کر مسلمانوں میں الطاف حسین فضل حسین، اور فیض الحسن جیسے شرکیہ نام بھی بکثرت پائے جاتے ہیں۔ لہٰذا ہم مسلمانوں کو اس طرح کے مشتبہ نام رکھنے سے احتراز و احتیاط کرنا چاہئے۔

(المسائل المهمه فیما ابتلت به العامة جلد 9، صفحہ 60)