تذکرہ الخواص (سبط ابن جوزی) شیعہ کتاب ہے!
جعفر صادقتاریخ میں درحقیقت تین مشھور ابن الجوزی ہیں۔
1: ابوالفرج ابن الجوزی
2: ابن قیم الجوزی
3: سبط ابن الجوزی (ابوالفرج ابن الجوزی کے پوتے ہیں جو دراصل شیعہ تھا مگر حنفی مشہور ہیں۔ شیعہ اس کو سنی ظاہر کرکے اپنے حق میں حوالے دیتے ہیں)
علامہ عسقلانیؒ نے اپنی مشہور کتاب لسان المیزان میں سبط ابن الجوزی کو بظاہر حنفی لیکن اصل میں شیعہ ہونا بیان کیا ہے۔۔

اہل سنت کے عالم “ابوالفرج ابن جوزی” کی مشہور کتاب “تلبیس ابلیس” میں واضح الفاظ میں ان کے پوتے “شمس الدین یوسف بن قزاغلی”( سبط ابن الجوزی) کا تذکرہ موجود ہے۔

یہی سبط ابن الجوزی ہیں، جس کا اصل نام شمس الدین یوسف بن قزاغلی ہے۔

شیعہ عالم شیخ عباس قمی نے بھی اپنی مشہور کتاب الکنی والالقاب میں سبط ابن الجوزی کو شیعہ تسلیم کیا ہے۔
