غیر مسلموں کے تہواروں میں منڈپ یا گاڑی کرایہ پر دینا
غیر مسلموں کے تہواروں میں منڈپ یا گاڑی کرایہ پر دینا
کسی بھی مسلمان شخص کا غیر مسلموں کے تہواروں میں منڈپ یا اپنی گاڑی وغیرہ کا کرایہ پر دینا یہ جانتے ہوئے کہ اپنا منڈپ وغیرہ کرایہ پر دینے میں اُن کے تہواروں کو پختگی دینا ہے اعانت علی المعصیت اور رضا بالكفر والشرك میں داخل ہونے کی وجہ سے ممنوع ہے۔ نیز کرایہ داری کا یہ معاملہ اجارہ فاسدہ ہے اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی شرعاً ناجائز ہے، لہٰذا اس آمدنی کو فقراء غرباء پر صدقہ کر دے، اور اگر کرایہ داری کا یہ معاملہ عدم واقفیت کی وجہ سے کیا ہے تو توبہ استغفار کر لے۔
(محقق و مدلل جديد مسائل جلد 2، صفحہ 527)