شیعہ کی دلیل#1: سیدنا علی کیلئے رسول اللہ ﷺ نے خلیفتی یعنی میرا خلیفہ کا اطلاق کیا ۔(امام احمد بن حنبل)
جعفر صادقاہل تشیع اپنے عقائد کے لئے اہل سنت کتب کے محتاج!
اب ہم کچھ روایات پیش کرتے ہیں جن سے قریشی صاحب کا یہ دعویٰ باطل ثابت ہوگا کہ ابن سباء سے پہلے کسی کے بھی *خلافت علی ، وصایت علی ، امامت ، برأت اور رجعت* عقائد نہ تھے۔
ہم شیعہ و سنی روایات سے ایک ایک کر کے اپنے جواب دعویٰ کے حق میں یہ ثبوت پیش کریں گے کہ مولا علی ع کیلئے خلافت بلافصل ، امامت ، وصایت ابن سباء کے وجود سے پہلے بھی ثابت شدہ ہے ۔
شیعہ کی دلیل#1: سیدنا علی کیلئے رسول اللہ ﷺ نے خلیفتی یعنی میرا خلیفہ کا اطلاق کیا ۔(امام احمد بن حنبل)
پہلی روایت امام اہلسنت احمد ابن حنبل کی ہے جس میں مولا علی ع کیلئے رسول اللہ ﷺ نے خلیفتی یعنی میرا خلیفہ کا اطلاق کیا ۔ روایت عرض خدمت ہے ۔
⬇️⬇️⬇️⬇️
مسند أحمد - مسند العشرة المبشرين بالجنة - مسند الخلفاء الراشدين - ومن مسند علي بن أبي طالب (ع)
885 - حدثنا : أسود بن عامر ، حدثنا : شريك ، عن الأعمش ، عن المنهال ، عن عباد بن عبد الله الأسدي ، عن علي (ر) قال : لما نزلت هذه الآية : وأنذر عشيرتك الأقربين ، قال : جمع النبي (ص) من أهل بيته فإجتمع ثلاثون ، فأكلوا وشربوا قال : فقال لهم : من يضمن عني ديني ومواعيدي ويكون معي في الجنة ويكون *خليفتي* في أهلي ، فقال رجل لم يسمه شريك : يا رسول الله أنت كنت بحراًً من يقوم بهذا قال : ثم قال الآخر قال : فعرض ذلك على أهل بيته ، فقال : *علی أنا*
الجواب:
شیعہ مناظر کی طرف سے اپنے جواب دعویٰ کے حق میں 23 دلائل کی اصل حقیقت!!
جعفر صادق: چلیں ان روایات کو بھی پڑھ لیتے ہیں۔
شیعہ کی دلیل#1:(ضعیف) سیدنا علی کیلئے رسول اللہ ﷺ نے خلیفتی یعنی میرا خلیفہ کا اطلاق کیا ۔(امام احمد بن حنبل)
پہلی بات یہ روایت ہی ضعیف ہے۔ آپ ذرا اس کی توثیق تو پیش کریں۔سب سے اہم بات۔۔۔اس روایت سے سیدنا علی کا خلیفہ بلافصل ہونا کس جگہ بیان ہوا ہے؟ آپ کا عقیدہ تو اس سے ثابت ہی نہیں ہوتا۔
آخری بات۔۔۔ کیا آپ کے پاس ان پانچ عقائد پر اپنی کتب میں صحیح روایات نہیں ہیں؟ اہل سنت کتب کیوں پیش کر رہے ہیں؟ دفاع تو آپ کو شیعہ کتب سے کرنا ہے !