Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

غیر مسلم باورچی کے ہاتھ کا بنا ہوا کھانا


غیر مسلم باورچی کے ہاتھ کا بنا ہوا کھانا

اگر کسی غیر مسلم بورڈنگ یا ہاسٹل میں کھانا پکانے والا کوئی غیر مسلم باورچی ہے، وہ حلال و حرام دونوں طرح کا گوشت پکاتا ہے تو اب اس میں احتیاط دشوار ہے، ہو سکتا ہے ایک گوشت میں چمچ چلا کر دوسرے میں بھی وہی چمچ چلا دیا، اور ایک کی بوٹی یا مسالہ دوسرے میں آجانا بعید از قیاس نہیں ہے، اگرچہ وہ غیر مسلم باورچی یہ کہے کہ میں دونوں گوشت کو الگ الگ پکاتا ہوں، تب بھی اس کا یہ قول شرعاً قابل قبول نہیں ہے۔ ایسی جگہوں پر رہنے والے حضرات کو غیر مسلم باورچی کے ہاتھ کا بنایا ہوا کھانا نہیں کھانا چاہئے۔

(محقق و مدلل جدید مسائل جلد 2، صفحہ 680)