Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

غیر مسلم پارٹیوں سے معاہدہ کرنا


ملی و قومی مفاد کے تحت ایسی غیر مسلم پارٹیوں سے معاہدہ کرنا چاہئے جو متعصب، اسلام دشمن اور اسلام مخالف نہ ہو، اور اس معاہدہ میں کوئی ایسی شق نہ ہو جو اسلام یا مسلم مخالف ہو، یا جس سے اسلامی عقائد پر زد پڑتی ہو، اسی طرح وہ پارٹی مسلمانوں کے حق میں اچھی رائے رکھتی ہو، اور ساتھ ہی ساتھ معاہدہ شرعی حدود میں رہ کر ہونا جائز مطالبات کی تائید اس میں نہ کی جائے۔

ان آداب اور شرطوں کے ساتھ معاہدہ کرنا جائز ہے، ورنہ معاہدہ کی خلاف ورزی کی صورت میں الگ ہو جانا ضروری ہو گا۔

(محقق و مدلل جدید مسائل: جلد، 1 صفحہ، 525)