فتح دمشق کا تاریخی تعین
علی محمد الصلابیحافظ ابن کثیرؒ لکھتے ہیں کہ سیف بن عمر سے مروی روایت کا سیاق اس بات کا متقاضی ہے کہ فتح دمشق 13 ہجری میں ہو، لیکن سیف کی منصوص روایت جمہور کی روایت کی تائید کرتی ہے یعنی 15 رجب 14 ہجری میں دمشق فتح ہوا۔
(ترتیب وتہذییب البدایۃ والنہایۃ: صفحہ 55)
اور خلیفہ بن خیاط لکھتے ہیں کہ سیدنا ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ نے رجب، شعبان، رمضان اور شوال کے مہینوں میں دمشق میں رومیوں کا محاصرہ کیا اور ذی القعدہ میں دمشق والوں نے صلح کی۔
(تاریخ خلیفۃ: صفحہ 126)
بہرحال کوئی بھی تاریخ ہو لیکن اتنا طے ہے کہ فتح دمشق معرکہ یرموک کے بعد پیش آئی۔
(الہندسۃ العسکریۃ: صفحہ 193)