غیر مسلموں کی عبادت گاہوں کی تعمیر میں پیسہ دینا
غیر مسلموں کی عبادت گاہوں کی تعمیر میں پیسہ دینا
غیر مسلموں کے مذہبی کام مثلاً مندر کی تعمیر وغیرہ میں چندہ دینا جائز نہیں ہے، کیونکہ غیر مسلموں کی عبادت گاہوں کی تعمیر یا پوجا پاٹ میں چندہ دینا صراحتاً کفر و شرک میں تعاؤن ہے اور تعاون فى الشرك عظیم گناہ ہے۔ لیکن اگر ایسی اضطراری حالت پیش آ جائے کہ نہ دینے کی صورت میں فتنہ و فساد کا اندیشہ ہو تو مانگنے والے کو یہ کہہ کر دے، کہ میں تم کو اس رقم کا مالک بناتا ہو، اب تم جہاں چاہو خرچ کرو۔ یہ اس لئے تا کہ کم از کم براہ راست فعل شرک میں و تعاؤن ہو۔
( محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1، صفحہ 531)