شیعہ مناظر رانا سعید کی طرف سے اپنے آخری ٹرن میں 23 دلائل رکھ کر اپنے ہی پاؤں پر کلہاڑی مارنا!!
جعفر صادقشیعہ مناظر رانا سعید کی طرف سے اپنے آخری ٹرن میں 23 دلائل رکھ کر اپنے ہی پاؤں پر کلہاڑی مارنا!!
پہنچی وہیں پہ خاک،جہاں کا خمیر تھا!
مجھے رانا صاحب کا پتہ ہے کہ موصوف دوران گفتگو اصول مناظرہ کی دھجیاں بکھیر دیتے ہیں۔۔۔بحرحال اس بار ان کا سامنا مجھ سے ہے۔اصول اصول کہنے والا اب یہ بھی بھول چکا ہے کہ مدعی کون ہے،اور مدعا علیہ کون ہے ۔
دعویٰ کس نے کیا ہے اور دلائل دینے کی ذمہ داری کس پر ہے؟
خیر۔۔۔ اگر میں گفتگو کرتے ہوئے گرفت مزید سخت کروں گا تو پھر شیعہ مناظر کی دوڑیں لگ جائیں گی۔۔۔ممبرز دیکھ سکتے ہیں کہ باوجود فریق مخالف کے غیر مہذبانہ روش کے میری طرف سے تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کیا جاتا رہا ہے، کیونکہ میں گفتگو کرنے میں سنجیدہ ہوں۔۔۔ جبکہ موصوف چاہتے ہیں کہ گفتگو سے کسی طرح جان چھوٹ جائے، گفتگو ختم کرنے کے متعلق میری واضح تنبیہ کے باوجود ان کی روش کا برقرار رہنا ، اس بات کی قوی دلیل ہے کہ موصوف چاہتے تھے کہ گفتگو ختم کردی جائے بلکہ ایک موقعہ پر کھل کر کہہ بھی دیا کہ مجھے ایڈمن سے ہٹایا جائے یا
گروپ سے نکال کر گفتگو کر سکتے ہیں۔(دیکھیں جلد اول)
اگرچہ اس روایت کی سند ہی ضعیف ہے۔ اس کے باوجود حقائق ایسے بیان کئے گئے ہیں جو دیگر اہل سنت و اہل تشیع کی معتبر روایات سے ثابت ہیں، اس کے علاوہ تاریخ کی روایات میں سیف بن عمر تمیمی کی روایات کچھ شرائط کے بعد قبول بھی کی جاتی ہیں۔ موقعہ ملا تو علمی دلائل سے ثابت بھی کروں گا۔ (دیکھیں آخر میں خصوصی ضمیمہ:ابن سبا)
فی الوقت مجھے یہ بتائیں کہ جس کُھرے کو آپ اہل سنت سے ثابت کرنا چاہتے ہیں اس کی تو بنیادیں (سند) ہی کمزور ہے، مزید مجھے وہ کھرا بھی نہیں مل رہا!!
⬅️ *بعض اہل علم* کے الفاظ تو اس روایت میں بیان ہی نہیں ہوئے! (بنیادی عقائد میں سے عقیدہ امامت اور تبرہ بھی غائب)
آپ کا کُھرا تو ۔۔نہ سند سے ثابت ہے اور نہ متن سے!
کھودا پہاڑ نکلا چوہا،وہ بھی مرا ہوا!
اپنے کسی شیعہ عالم سے مدد ہی لے لیا کریں کیوں تمام اصولوں کو ملیامیٹ کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔
اس روایت کی توثیق پیش کردیں۔کُھرا بھی دکھائیں سرکار۔
اہل سنت محدثین کے اصول سے شیعہ صحیح روایات کا رد کیوں کر رہے ہو میری جان!
مجھے بخش حسین حیدری شیعہ کی یاد دلادی ہے، اس نے بھی فدک پر گفتگو کرتے ہوئے شیعہ کی قابل حجت روایت کو اہل سنت رجال سے ضعیف کرنے کی کوشش کی تھی! ایک عام فہم بھی جانتا ہے کہ اہل سنت کے ہاں شیعہ راوی قابل حجت نہیں ہیں اور اہل تشیع کے ہاں سُنی راوی قابل حجت نہیں ہیں! دونوں کے اصول حدیث بھی جدا ہیں۔ آپ سائیکل کا ٹائر بائیک میں لگائیں گے تو نہ سائیکل چلے گی اور نہ بائیک۔۔۔ سمجھداری سے کام لیں سرکار۔۔ شاید آپ خود نہیں لکھ رہے۔۔۔ کہیں سے کاپی پیسٹ کر رہے ہیں۔۔ خیر کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ لگے رہیں۔ میں اب تین دن آرام سے گفتگو کر سکتا ہوں۔ پیر سے پھر گفتگو کا سلسلہ سُست ہوسکتا ہے۔ دیکھتے ہیں گفتگو کتنے دن جاری رہتی ہے۔
رانا سعید شیعہ کی طرف سے اپنےدلائل میں ضعیف روایات کی بھرمار اور فریق مخالف کو یہ کہنا کہ سند دین میں سے ہے!!
جعفر صادق: بیشک۔۔سند کی اہمیت کا میں نے کب انکار کیا ہے؟ صحیح مسلم کے مقدمے سے یہ عبارت رکھ کر آپ کیا ثابت کر رہے ہیں!؟
طبری کی ضعیف روایت تو آپ نے خود پیش کردی ہے۔ اہل سنت اصول کے مطابق صحیح ثابت کریں محترم! سب ممبرز بھی دیکھیں کہ شیعہ مناظر کتنا علم رکھتے ہیں۔
تین شیعہ علماء نے تعین کردیا کہ وہ اہل علم تھے! رانا سعید شیعہ ان تینوں علماء سے زیادہ باخبر ! وہ اہل علم نہیں تھے!
جعفر صادق: آپ کو پتہ نہیں ہے حضور!
جنہیں پتہ تھا انہوں نے تو اعتماد سے اہل علم کے الفاظ لکھ کر انہیں عزت دی ہے۔
بالکل قبول ہے۔(بیشک مبہم حضرات کی روایات ناقابل قبول ہیں)
آپ تینوں جیّد متقدمین علماء کو مبہم ثابت کرنا چاہیں تو شوق سے کر سکتے ہیں۔
اگر ان *اہل علم* کو مبہم کرنا ہے تو کسی عالم کا قول پیش کریں کہ علامہ کشی، سعد بن عبداللہ القمی اور نوبختی نے جنہیں *اہل علم* کہا ہے وہ تو *جاہل کذاب* لوگ تھے۔
آپ کچھ پیش تو کریں۔۔ ، صرف آپ کی تاویل تو قابل حجت نہیں ہے نہ۔۔۔۔ کسی ایک شرط پر ہی عمل کر لیں بھائی۔۔۔ یا آپ نے کہہ دیا تو بس معاملہ حل ہوجائے گا!
اہل علم کا نظریہ جس روایت میں بیان ہوگا وہ روایت ضعیف ہوگی!!(رانا سعید شیعہ)
جعفر صادق: اس اسکین سے کیا ثابت کر رہے ہیں؟
استدلال؟
اگر یہ ثابت کر رہے ہیں کہ بعض اہل علم کے الفاظ کسی روایت یا قول میں موجود ہوں تو یہ دلیل ہے کہ وہ روایت یا قول ضعیف ہو جائے گا؟ تو آپ صریح گمراہی میں ہے۔
اہل علم کی شہادت بنص قرآن(سورت آل عمران آیت 18)
تلک الرسل : سورۃ آل عمران : آیت 18
شَہِدَ اللّٰہُ اَنَّہٗ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ۙ وَ الۡمَلٰٓئِکَۃُ وَ اُولُوا الۡعِلۡمِ قَآئِمًۢا بِالۡقِسۡطِ ؕ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ الۡعَزِیۡزُ الۡحَکِیۡمُ
ترجمہ الکوثر (اہل تشیع )
اللہ نے خود شہادت دی ہے کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں اور فرشتوں اور اہل علم نے بھی یہی شہادت دی ، وہ عدل قائم کرنے والا ہے ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، وہ بڑا غالب آنے والا ، حکمت والا ہے۔
کیا قرآن کی یہ آیت بھی ضعیف ہے؟ معاذاللہ