غیر مسلم ممالک میں ملازمت اختیار کرنا
غیر مسلم ممالک میں ملازمت اختیار کرنا
اگر کوئی مسلمان معاشی مسئلہ سے دو چار ہو جائے اور تلاش بسیار کے باوجود اسے اسلامی ملک میں معاشی وسائل حاصل نہ ہوں حتیٰ کہ وہ قوت لا یموت (اتنی روزی جس سے جان بچ جائے) کا محتاج ہو جائے، اور غیر مسلم ملک میں کوئی جائز ملازمت مل جائے تو چار شرطوں کے ساتھ غیر مسلم ملک میں رہائش اختیار کر سکتا ہے۔ وہ چار شرائط یہ ہیں۔
- اپنی ذات پر اطمینان ہو کہ عملی زندگی میں دین کے احکام پر کاربند رہے گا۔
- وہاں رائج شدہ منکرات و فواحشات سے اپنے آپ کو محفوظ رکھے گا۔
- اس کے پاس ایسا علم ہو کہ جس سے وہ شبہات کو دفع کر سکتا ہو۔
- اس کے پاس اتنی دین داری ہو جو اسے شہوات سے روک سکتی ہو۔
کیونکہ حلال کمانا بھی دوسرے فرائض کے بعد ایک فرض ہے، جس کیلئے شریعت نے کسی مکان اور جگہ کی قید نہیں لگائی، بلکہ عام اجازت دی ہے کہ جہاں چاہو رزق حلال تلاش کرو۔
(المسائل المهمه فيما ابتلت به العامة جلد 3، صفحہ 234)