Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

غیر مسلموں کا دیا گیا پرساد استعمال کرنا


غیر مسلموں کا دیا گیا پرساد استعمال کرنا

غیر مسلم اپنی دیوی دیوتاؤں کو خوش کرنے کی غرض سے ان کیلئے ناریل، مٹھائیاں وغیرہ لا کر ان پر چڑھاتے ہیں، جسے بعد میں مندروں کے پجاری تبرکاً سب زائرین میں تقسیم کرتے ہیں، اسے وہ لوگ پرساد کہتے ہیں۔ جبکہ شریعت مطہرہ ہر ایسی چیز سے بچنے کا حکم دیتی ہے جو غیر الله کے نام پر قربان کی گئی ہو یا اس سے غیر الله کی خوشنودی مقصود ہو۔ لہٰذا کسی کو خوش کرنے کیلئے یا ہندوؤں کی دیکھا دیکھی مسلمانوں کیلئے ایسی چیزوں کے استعمال سے احتراز لازم ہے۔

(المسائل المهمه فيما ابتلت به العامة جلد 5، صفحہ 267)