Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

دسہرہ کے موقع پر غیر مسلم کا مسلمان سے بکرا ذبح کرانا


دسہرہ کے موقع پر غیر مسلم کا مسلمان سے بکرا ذبح کرانا

غیر مسلم اپنے تہوار دسہرہ کے موقع پر بت کے نام بکرا ذبح کرتے ہیں، وہ یہ بکرا کسی مسلمان کے ہاتھوں ذبح کراتے ہیں۔ مسلمان بسم الله الله اکبر کہہ کر اسے ذبح کرتا ہے، مگر غیر مسلم کی نیت بت کے نام ذبح کرنے کی ہوتی ہے، تو محض مسلمان کے بسم الله الله اکبر پڑھ کر اس کو ذبح کرنے سے جانور حلال نہیں ہو گا، اور نہ اس جانور کا گوشت کھانا مسلمان کیلئے حلال ہو گا۔

(المسائل المهمه فيما ابتلت به العامة جلد 6، صفحہ 283)