عیسائی مشنری اسکولوں میں اپنے بچوں کو تعلیم دلوانا
انگلش میڈیم مشنری اسکولوں اور کالجوں میں مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کو تعلیم کیلئے بھیجنا بہت سی دینی و اخلاقی خرابیوں کا سبب ہے۔ یہ لوگ ہر ممکن یہ کوشش کرتے ہیں کہ مسلم بچوں اور بچیوں میں اسلامی عقیدے باقی نہ رہیں، اور ان کے دل و دماغ میں عیسائی عقائد و نظریات بیٹھ جائیں، جبکہ والدین پر اپنے بچوں کے ایمان و عقائد کی نگہداشت اور ان کی حفاظت کی فکر و کوشش فرض ہے۔
لہٰذا مسلمانوں پر لازم ہے کہ اپنے بچوں کو عیسائی مشنری اسکولوں اور کالجوں میں تعلیم کیلئے داخل نہ کریں۔
(المسائل المهمه فيما ابتلت به العامة: جلد، 7 صفحہ، 244)