اسلام دشمن پارٹی میں شامل ہونا
اسلام دشمن پارٹی میں شامل ہونا
جو سیاسی پارٹیاں کھلے طور پر مسلم دشمن ہیں اور ان کے منشور میں اسلام اور مسلمانوں کی مخالفت شامل ہے، اور کسی شخص کی یہ نیت ہو کہ وہ پارٹی میں شریک ہو کر اس کے ایجنڈے کو بدلنے کی کوشش کرے گا، تو ایسی پارٹی میں شامل ہونے کی گنجائش نہیں ہونی چاہئے، کیونکہ اس طرح کی پارٹیوں میں شرکت اسلام اور مسلمانوں کی مخالفت میں تعاؤن کے مترادف ہے، جو شرعاً ممنوع ہے۔
(المسائل المهمه فيما ابتلت به العامة جلد 7، صفحہ 295)