فصل:....وعد و وعید پرعدم اعتماد؟ - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

فصل:....وعد و وعید پرعدم اعتماد؟

  امام ابنِ تیمیہؒ

صفحہ 4 از 4

٭ اگر وہ کہیں کہ کذاب کے ہاتھوں خوارق کا ظہور جائز ہے، تو ہم کہیں گے کہ مدعی الوہیت مثلاً دجال کے حق میں یہ جائز ہے۔ مدعی نبوت سے خوارق کا ظہور صرف اس صورت میں ممکن ہے جب ان خوارق سے اس کی صداقت واضح نہ ہوتی ہو جس طرح ساحرو کاہن سے ایسے خوارق کا ظہور جائز نہیں جو اس کے صدق کی دلیل ہوں ۔اس مسئلہ پر اپنی جگہ پر تفصیل کے ساتھ گفتگو ہوچکی ہے۔

چہارم : یہ ہے کہ نبوت کے دلائل و براہین کا دائرہ صرف خوارق ہی میں نہیں بلکہ ان کی کئی قسمیں ہیں جس طرح جھوٹ کی پہچان حاصل کرنے کے متعدد طریقے ہیں ۔اس مسئلہ پر بھی اپنی جگہ پر تفصیل کے ساتھ گفتگو ہو چکی ہے۔


صفحہ 4 از 4