غیر مسلموں کے ساتھ کھانا پینا
غیر مسلموں کے ساتھ کھانا پینا
غیر مسلموں کے ساتھ کھانا پینا مکروہ ہے، اگر کسی مجبوری سے کہیں ایک دو دفعہ مبتلا ہو جائیں تو گناہ نہیں۔ یہ حکم اُس وقت ہے جبکہ اُن کا کھانا اور برتن پاک ہوں یا اُن کی ناپاکی کا علم نہ ہو۔ اور اگر یہ علم ہو کہ اُن کے برتن ناپاک ہیں یا کھانا حرام مردار وغیرہ ہے تو اب اُن کے ساتھ کھانا ہرگز درست نہیں۔
(محقق و مدلل جدید مسائل جلد 2، صفحہ 681)