اللہ نے تمہیں اسلام کے ذریعہ سے عزت دی ہے
علی محمد الصلابیجب سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ اپنے گدھے پر سوار ایک طرف دونوں پاؤں لٹکائے ہوئے عام آدمی کی طرح شام پہنچے تو حضرت ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اے امیر المؤمنینؓ! ابھی بڑے بڑے لوگ آپؓ کا استقبال کرنے آئیں گے۔ (بہتر ہوگا کہ ٹھیک سے بیٹھ جائیں) سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ نے تمہیں اسلام کے ذریعہ سے عزت بخشی ہے، اس کو چھوڑ کر دوسری چیزوں میں تم جتنی بھی عزت پانا چاہو وہ تمہیں ذلیل کر دے گا۔
(محض الصواب جلد 2 صفحہ 590، اس کی سند صحیح ہے۔)