غیر مسلموں کے تہوار میں شرکت اور اس کا کھانا
سوال: اگر کسی مسلمان کے رشتہ دار ہندو کے گاؤں میں رہتے ہوں اور ہندو کے تہوار ہولی یا دیوالی وغیرہ پکوان پوری، کچوری وغیرہ پکاتے ہیں۔ ان کا کھانا ہم لوگوں کے لیے جائز ہے یا نہیں؟
جواب: ہندو کے تہواروں میں شریک ہونا ہرگز جائز نہیں، اس سے توبہ کرنا لازم ہے، کیونکہ یہ گناہ کبیرہ ہے، حتیٰ کہ بعض فقہاء کرامؒ نے اس کو کفر لکھا ہے۔
اور جو کھانا کچوری وغیرہ ہندو کسی اپنے ملنے والے مسلمان کو دیں، اس کو نہ لینا بہتر ہے، لیکن اگر کسی مصلحت سے لیا تو شرعاً اس کھانے کو حرام نہ کہیں گے۔
اور جو مسلمان ہولی وغیرہ میں ہندوؤں کی موافقت میں پکاتے ہیں اسے ہرگز نہ لینا چاہیے۔
(جامع الفتاویٰ: جلد، 3 صفحہ، 170)