Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

تعزیہ بنانے، اس میں تعاون کرنے، اُس جلوس میں شرکت کرنے کا حکم


تعزیہ بنانے، اس میں تعاون کرنے، اُس جلوس میں شرکت کرنے کا حکم

سوال: 10 محرم کو جو تعزیہ نکالے جاتے ہیں اِن کا کیا حکم ہے؟ اس میں شرکت کرنا یا مالی جانی امداد کرنا، اور اس کے جلوس میں شرکت کرنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب: تعزیہ بنانا اور اس میں کسی بھی طرح کی مدد کرنا، جلسہ جلوس میں شرکت کرنا خلاف شریعت، ناجائز اور حرام فعل ہے۔ اسی طرح چڑھاوا چڑھانا، نذر اور منّت ماننا اور اِس کے سامنے جھکنا، لوٹنا، لال پیلے دھاگے باندھنا وغیرہ وغیرہ شرک کرنے کے برابر ہے۔ اس سے ایمان کے جانے کا خطرہ ہے۔ اسی لئے ایسی بے ہودہ باتوں سے اپنے آپ کو بچانا چاہئے اور اپنی طاقت کے مطابق دوسروں کو بھی بچانا چاہئے۔

(فتاوٰی دینیہ جلد 1، صفحہ 239)