شیعہ کی نمازِ جنازہ پڑھنا
شیعہ کی نمازِ جنازہ پڑھنا
سوال: شیعہ کی میت میں سنّی کا شامل ہونا اور اس کی نمازِ جنازہ پڑھنا کیسا ہے؟
جواب: شیعہ میں بہت سے فرقے ہیں، اگر شیعہ ایسے ہوں کہ وہ شیخین (سیدنا صدیق اکبرؓ و سیدنا فاروقِ اعظمؓ) کی فضیلت کے قائل ہوں،اِن حضرات کی مذمّت نہ کرتے ہوں، اور صحابہ کرام رضوان اللّٰہ علیہم اجمعین کو معیارِ حق سمجھتے ہوں، اِن کی برائی نہ کرتے ہوں، اور سیدنا عائشہؓ پر جھوٹی تہمت نہ لگاتے ہوں، تو شیعہ کی میت میں سنّی شامل ہو سکتا ہے۔ اور اِس کی نمازِجنازہ بھی پڑھ سکتا ہے۔ اور جس شیعہ کے عقائد یہ نہ ہوں اس کے جنازہ میں سنّی شرکت نہیں کر سکتا۔ اور نماز بھی نہیں پڑھ سکتا۔
(فتاوٰی دینیہ جلد 2، صفحہ 538)