Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

شیعوں کے وعظ اور عذابِِ حسینؓ کے فیڈریشن میں شرکت کا حکم


شیعوں کے وعظ اور عذابِِ حسینؓ کے فیڈریشن میں شرکت کا حکم

سوال: ہمارے گاؤں سے دس کلو میٹر دور شیعہ کا ایک گاؤں ہے، وہاں عذابِ حسینؓ کے نام سے چار دن کا ایک فیڈریشن منعقد کیا جاتا ہے، اور اس میں شیعہ لوگ وعظ فرماتے ہیں، اور آخری دن آگ جلا کر ماتم ہوتا ہے۔اور اس وعظ میں سنّی حضرات بھی شرکت کرتے ہیں، اس مجلس میں شیعہ حضرات سنیوں کے خلاف مشکاة شریف اور بخاری شریف کی حدیثوں سے اپنا شیعہ مذہب ثابت کرتے ہیں۔ اور ماتم میں وہ لوگ پاؤں پر کوئی مسالہ وغیرہ لگا کر آگ پر چلتے ہیں اور کہتے ہیں کہ عقیدت کی وجہ سے وہ جلتے نہیں۔ جو سنّی وعظ میں جاتے ہیں وہ جانچ اور معائنہ کرنے نہیں جاتے، اور نہ ہی مناظرہ کرنے جاتے ہیں۔ لہٰذا جو سنّی حضرات جاتے ہیں اور شرکت کرتے ہیں، وہ گنہگار ہوں گے یا نہیں؟ 

جواب: جن مجلسوں میں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین پر تنقید اور ان کی توہین کی جاتی ہو، اور عقل قبول نہ کرے ایسے ایسے کرتب دکھائے جاتے ہوں اس سے ہمارے ایمان اور عقائد میں بھی خرابی اور کمزوری آنے کا خطرہ ہے۔ ایسی مجلس میں شریک نہیں ہونا چاہئے۔ فتاوٰی دارالعلوم دیوبند میں اِن کی مجلسوں میں شرکت کرنے سے منع کیا گیا ہے۔

(فتاوٰی دینیہ جلد 5، صفحہ 114)